کراچی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، تعداد41ہوگئی

کراچی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، تعداد41ہوگئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور خاتون انتقال کر گئیں، سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 41 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں ڈینگی سے مزید 107 افراد متاثر ہوئے ہیں، سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 493 ہوگئی۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، سب سے زیادہ 13 ہزار 654 ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر