سندھ پولیس میں تقرری اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ پولیس میں تقرری اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں نو افسران کے تقرری و تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق18گریڈ کے افسر عرفان علی بہادر کا پولیس رینج میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عامر عباس شاہ کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر قمرعباس رضوی کو سی پی او میں اسسٹنٹ انسپکٹرجنرل پولیس تعینات اور نذیراحمد کو ایس پی ریپڈ اسپورٹس فورس نیول بیس کراچی تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ذوالفقار علی زرداری کا بھی پولیس رینج میں تبادلہ کردیا گیا جبکہ شاہجہاں کو بطور ایس پی ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کراچی تبادلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اعجاز ہاشمی ایس پی کمپلین سیل ڈسٹرکٹ ایسٹ جبکہ سید غیاث الدین راشدی کو ایس پی سندھ ریزور پولیس حیدرآباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر