جھنگ، لڑکی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا کر کنویں میں پھینکنے والاملزم گرفتار
جھنگ(این این آئی)پولیس نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کی کم عمر بیٹی کو مبینہ طور پر بد اخلاقی کر کے 80 فٹ گہرے کنویں میں پھینکنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرلیا۔مذکورہ واقعہ جھنگ سے 10 کلومیٹر دور کھوکرا گاؤں میں پیش آیا جس کے نتیجے میں کم عمر لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق بھٹہ مزدور کی 12 سالہ بیٹی گنے کے کھیتوں میں کام کررہی تھی جب اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ملزم نے اسے مبینہ طور پر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔بعدازاں اپنا جرم چھپانے کے لیے ملزم نے لڑکی کو 80 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیا جس کی چیخوں کی آواز سن کر آس پاس کام کرنے والے افراد کنویں کے پاس پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے کے بعد سٹی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سیداللہ بھٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔پولیس اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں کنویں سے نکال کر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کو کمر اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم گرفتار