وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ آج سرگودھا کا دورہ کرینگے
سرگودھا(این این آئی)وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ (آج) 28 نومبر سرگودھا آئیں گے اور صوبائی محتسب کیمپ آفس میں وفاقی محکموں سے متعلق شکایات سنیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی محتسب اعلیٰ سید طاہر شہباز کے حکم پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد کے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان (آج)جمعرات کو 28 نومبر کو آئیں گے یہاں وہ صوبائی محتسب کیمپ آفس کچہری روڈ اعوان کالونی نزدسرکٹ ہاوس سرگودہا میں سرکاری اداروں سوئی گیس‘ واپڈا‘ نادرا‘ پاسپورٹ آفس‘ پاکستان ریلوے‘ پاکستان پوسٹل لائف انشورنس‘ سٹیٹ لائف انشورنس‘ نیشنل بینک آف پاکستان‘ پوس آفس‘ نیشنل سیونگ سنٹر کے بارے شکایات سنیں گے۔
ضرور پڑھیں: لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی6سالہ حسنین 27 دن بعد جان کی بازی ہار گیا،مقامی قبرستان میں تدفین
وفاقی محتسب