سول ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کا آغاز

سول ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کا آغاز

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام سول ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کا آغاز ہوگیاہے، لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید نے تحریری امتحانات کے لئے لاہور میں قائم دونوں امتحانی مراکز کا دورہ کیا، فاضل جج صاحبان نے امتحانی مراکز پر تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور نگرانی پر معمور عملہ کو پوری تندہی کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی، سول ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے 6ہزار 653 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، مقابلہ جاتی تحریری امتحانات کے لئے پنجاب بھر میں پانچ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، 26 نومبر سے شروع ہونے والے تحریری امتحانات 3 سمبر تک جاری رہیں گے، تمام امتحانی مراکز لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی زیر نگرانی قائم کئے گئے ہیں۔

امتحانات آغاز

مزید : پشاورصفحہ آخر