فروغ نسیم معطل شدہ لائسنس کیساتھ پیش ہوئے تو یہ قابل سزا جرم ہے، امجد شاہ

فروغ نسیم معطل شدہ لائسنس کیساتھ پیش ہوئے تو یہ قابل سزا جرم ہے، امجد شاہ

  



اسلام آباد (این این آئی)وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے کہا ہے کہ فروغ نسیم معطل شدہ لائسنس کے ساتھ پیش ہوئے تو یہ قابل سزا جرم ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر فروغ نسیم نے معطل شدہ لائسنس کے ساتھ پیش ہوئے تو یہ قابل سزاء جرم ہے۔امجد شاہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہاکہ معطل شدہ لائسنس کے ساتھ اگر فروغ نسیم پیش ہوئے تو ہم اعتراض کرینگے۔

امجد شاہ

مشرف کیس،خصوصی عدالت کی قانونی حیثیت؟دائر درخواست کی آج سماعت

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سنگین غداری کیس کی سماعت کے لئے قائم خصوصی عدالت کی قانونی حیثیت کے خلاف دائر سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست کی آج 28نومبر کو سماعت کریں گے۔فاضل جج نے اس درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کررکھے ہیں، عدالت عالیہ نے حکومت سے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں خصوصی عدالت کو غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے گزشتہ روز خصوصی عدالت کو اس کیس کا فیصلہ کرنے سے روکنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست کے حوالے سے پرویز مشرف کے وکلاء کا کہناہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت درخواست غیر موثر نہیں ہوئی، ان کے وکیل اظہر صدیق نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت درخواست واپس نہیں لی جائے گی،اس درخواست میں اٹھائے گئے نکات اسلام آباد ہائی کورٹ میں اٹھائے جانے والے نکات سے مختلف ہیں، لاہور والی درخواست میں خصوصی عدالت کی تشکیل کے قانونی جواز کو چیلنج کیا گیاہے۔

مشرف کیس

مزید : صفحہ آخر