ہزارہ کے بالائی علاقوں میں برفباری،سردی میں اضافہ

    ہزارہ کے بالائی علاقوں میں برفباری،سردی میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہزارہ کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا منگل کی شام سے شروع ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور ایندھن کی طلب بھی بڑھ گئی ہے پہاڑی علاقوں، نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ٹھنڈیانی، ایوبیہ، ناران، کاغان، شوگراں کے پہاڑوں پر برفباری شروع ہو گئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش جاری ہے جس سے لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم مبلوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے ش وگران سری پایہ ناران جھیل سیف الملوک بابو سر ٹاپ پر برف کا راج برف باری کے مسلسل جاری رہنے کے باعث علاقے کی تمام لنک رابطہ سڑکیں بند ہونا شروع ہو گی ہیں جبکے کے ناران شہر کا مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جبکے علاقے میں بسنے والے مقامی لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں ناران سے گلگت بابو جانے والی مین شاہراہ مکمل بند ہو گی ہے سردی میں شدت کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر راہ گئے ہیں گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ قیمتی لکڑی جسے ایندھن کے طور پر جلایا جاتا ہے کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے جبکے محکمہ موسمییات کے مطابق مزید دو روز تک بارش و برف باری کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا