دمیل ویلفیئر سوسائٹی چترال کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

دمیل ویلفیئر سوسائٹی چترال کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)دمیل ویلفئیر سوسائٹی چترال نے پی ایس ٹی آسامیوں کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کی بار بار کنسلیشن کے حوالے سے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں بے ظابطگیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داران فوری مستعفی ہو جائے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے۔مطاہرے کی قیادت صدر عصمت اللہ،نائب صدر محمد انور خان، جائنٹ سیکرٹری شیر زمان اور دیگر ساتھیوں نے کی۔ا س موقع پر مطاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اور محکمہ تعلیم این ٹی ایس ٹیسٹ کے شفاف انعقاد میں مکمل طور پر نہ کام ہو چکی ہے جسکی وجہ سے این ٹی ایس تیسٹ متنازعہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال کے دوردراز علاقوں اور ملک کے دیگر ھصوں سے غریب طلبہ ہزاروں روپے خرچ کر کے ٹیسٹ کیلئے اتے ہے مگر اگلے ہی دن ٹیسٹ کی کنسلیشن نوتفیکشن جاری ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے طلبہ کا قیمتی وقت جائع ہو رہا ہے اور این ٹی ایس ٹیسٹ بھی مذاق بن کے رہہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذمہ داران کی نا اہلی کی وجہ سے دو بارٹیسٹ کے حساس پیپر اوٹ ہوئے جو محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم تعلیم فوری مستعفی ہو اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران بھی استعفی دے جبکہ بے قائدگی میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر