نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر

نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر

  



لاہور(این این آئی) چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ نیب کی حراست میں 48دن جسمانی ریمانڈ پر رہا لیکن کوئی شواہد عدالت پیش نہیں کیے گئے۔ نیب نے 410 ملین کی رقم کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے،تمام رقم بینکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس ہر ٹیکس بھی دیا۔لہذٰا عدالت سے استدعا ہے کہ نیب نے بے بنیاد الزامات لگائے،عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

مزید : صفحہ آخر