سماجی تنظیم فکس اٹ کے کارکنوں کی صدر مملکت کا پروٹوکول روکنے کی کوشش

      سماجی تنظیم فکس اٹ کے کارکنوں کی صدر مملکت کا پروٹوکول روکنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آن لائن)سماجی تنظیم فکس اٹ وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف میدان میں آگئی‘صدر عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش‘ٹریفک اہلکاروں منتیں کرتے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی بنائی گئی سماجی تنظیم فکس اٹ وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف میدان میں آگئی ہے۔سماجی تنظیم کیکارکنان نے کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے قریب صدر مملکت عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش کی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار فکس اٹ کے رضا کاروں کو روکنے کے لیے ان کی منتیں کرتے رہے۔فکس اٹ کراچی کے صدر صداقت علی نے سوشل میڈیا پرصدر عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی ہے۔ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی صاحب الیکشن سے پہلے آپ لوگوں نے بہت بڑے دعوے کیے‘آپ کو شرم آنی چاہئے‘ اب آپ لوگوں کا یہ حال ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد وی آئی پی موومنٹ میں جارہے ہیں۔
فکس اٹ