صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کی تقریب کا پریس کلب میں انعقاد

صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کی تقریب کا پریس کلب میں انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)کریم پاکستان آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد کی گئی تھی تقریب میں صحافیوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی اس موقع پر کریم پاکستان کے سینئر رکن اصغر شاہ اور پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال سمیت دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے اس موقع پر اپنے خطاب میں پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا کہ کریم پاکستان کی جانب سے صحافیوں میں ہیلمٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہیلمٹ دینا اچھی کاوش ہے ہیلمٹ کے استعمال سے نہ صرف موسمی آلودگی سے بچا جا سکتا ہے بلکہ جان کی حفٖاظت بھی ممکن بنائی جاتی ہے صحافی برادری نے کریم پاکستان اور ان کے نمائندوں کا کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے صحافیوں کی جان کی حفاظت کی جانب توجہ دیتے ہوئے ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا کریم پاکستان کے رکن اصغر شاہ کا کہنا تھا کہ صحافی برادری معاشرے کا اہم حصہ ہین جس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ انسان کو اختیاطی تدابیر اپنانے چاہئے اور ہیلمٹ کا استعمال ممختلف حادثات سے محفوظ کرتا ہے ان کا کہنا تھ اکہ صحافیوں کے لئے ہیلمٹ کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہین جن سے پشاور پریس کلب کے تمام صحافی مستفید ہونگے