توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ ذیشان اصغر کو 6 دسمبر کو طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منیر احمد وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت نے پولیس کو جلوس نکالنے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی تھی،عدالتی حکم کے باوجود ڈی پی او اوکاڑہ نے جلوس کے شرکاء پر مقدمہ درج کر لیا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرکے ڈی پی او اوکاڑہ نے توہین عدالت کی،عدالت سے استدعا ہے کی کہ ڈی پی او اوکاڑہ ذیشان اصغر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
توہین عدالت