گرفتار ملزم وسیم اجمل کی ترقی کورس میں شرکت کیلئے درخواست، ڈی جی نیب لاہور آج ہائیکورٹ میں طلب

گرفتار ملزم وسیم اجمل کی ترقی کورس میں شرکت کیلئے درخواست، ڈی جی نیب لاہور ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی طرف سے گرفتار کئے گئے سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور وسیم اجمل نے ترقی کے کورس میں شرکت کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر نیب کا جواب اطمینان بخش نہ ہونے پر آج 28نومبر کوڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کو طلب کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وسیم اجمل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری پر درخواست گزار کی ترقی کا کورس رک گیا ہے، استدعا ہے ترقی کا کورس مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

وسیم اجمل

مزید : صفحہ آخر