ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت عالیہ نے ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن عدالتی پابندی کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہڑتال اور احتجاج کر رہے ہیں۔ توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیاجائے۔
ینگ ڈاکٹرز