دستاویزات ریفرنس کا حصہ نہ بنانے کیخلاف احد چیمہ کی درخواست پر مزیدسماعت 19 دسمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے دستاویزات کو ریفرنس کا حصہ نہ بنانے کے خلاف دائرسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی درخواست پر مزیدسماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاراحد خان چیمہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ میں نیب گواہوں کے بیانات کی نقول جمع نہیں کروا رہی، درخواست گزار کے حق میں گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم فراہم نہیں کی جارہیں، عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزات کو ریفرنس کا حصہ بنانے کا حکم دیا جائے۔
دستاویزات