یونیورسٹیز کے معاملات میں بیوروکریسی سمیت کسی کو رکاوٹ کر برداشت نہیں کرینگے: گورنر پنجاب

یونیورسٹیز کے معاملات میں بیوروکریسی سمیت کسی کو رکاوٹ کر برداشت نہیں ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں بیوروکریسی سمیت کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا،شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے مَیں،وزیر اعلی اوروزیر ہائر ایجوکیشن سمیت سب ایک پیج پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز گور نر ہاؤس لاہور میں ''یونیورسٹیز ریکٹر کانفر نس2019''سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد، سپیئر ئر یونیورسٹی کی ریکٹر سمیرارحمن،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم،وائس چانسلرلاہور گریژن یونیورسٹی سمیت پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمد اللہ تحر یک انصاف کی حکومت نے دیگر اداروں کی طر ح یونیورسٹیز کو بھی سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے اور یونیورسٹیز کے بارے میں تمام فیصلے میرٹ اور شفافیات کو سامنے رکھ کرہوتے ہیں کیونکہ جب بھی یونیورسٹیز میں سیاسی مداخلت کے ذریعے وائس چانسلرز یا دیگر تقر ریاں ہوتیں ہیں تو تعلیم کے شعبے کا بیڑہ غر ق ہوتا ہے جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں انڈسڑیز اور یونیورسٹیز کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء کے آئیڈیاز کو کاروبار میں بدلنے کیلئے یونیورسٹیز میں ''بزنس سنٹر''بھی بنائے جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز سینڈ یکیٹ میں چیمبرز نمائندوں کی شمولیت بھی زیر غور ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیز میں گر لز گائیڈ اور اسکاؤٹس کو دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے گر لز گائیڈ ز کو 6ماہ کی مفت نرسز کورس بھی کروایا جائیگا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کشمیرپر بھارت کے بدتر ین مظالم کے خلاف پنجاب کشمیر کمیٹی نے ملین دستخط مہم شروع کی ہے جس کو ہم پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں بھی لے کر جا رہے ہیں اور سب کو چاہیے کہ وہ اس مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ دنیاکو یہ پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں انکے ساتھ ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر