سونا 100روپے فی تولہ، ڈالر 10پیسے مہنگا ، سٹاک ایکسچینج میں 327پوائنٹس کی تیزی

سونا 100روپے فی تولہ، ڈالر 10پیسے مہنگا ، سٹاک ایکسچینج میں 327پوائنٹس کی تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، بڑھوتری کے باعث 100 انڈیکس کی مزید چار حدیں بحال ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز مندی کے بادل چھٹ گئے، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 327.67 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث انڈیکس کی 4 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 37800، 37900، 38000، 38100 کی حد شامل ہیں۔مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 327.67 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38122.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم جب کہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونا بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے مہنگا ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73260 روپے ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔جس کے بعدانٹر بینک میں ڈالر 155.35 روپے میں فروخت ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ 155.60 روپے میں فروخت ہوا۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -