دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر مردان

دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر مردان

  



شیرگڑھ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر نے کہا ہے۔ کہ موجودہ حکومت دیہاتی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے دور رس اقدامات کرنے پر عمل پیرا ہے۔ جس کے مثبت اثرات برامد ہورہے ہیں۔سرکاری اہلکار خادم بن کر دیہاتی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل پر رپورٹ مرتب کریں۔ دیہاتی علاقوں مہیں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے ضرورت مندوں کا حکو متی اداروں پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔ وہ ضلع مردان کے پسماندہ و دیہاتی علاقے حاجی شمغون کلے میں ایک بڑی عوامی کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔جس سے سنیئر بیورکریٹ سابق کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن سید محمد جاوید ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان نے خطاب اور علاقے کے مشران نے درپیش مسائل اور تجاویز پیش کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس مردان نیک محمد خان اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی ایم ایس ڈاکٹر کچکول خان رسکیو 1122 کے ایس ایچ آئی سید جمیل شاہ ٹی ایم او تخت بھائی آمین گل کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اور نمائندے موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان رابطے سیعوامی مسائل کے حل میں اھم پیش رفت ہورہی ہیں۔ صحت و صفائی ابنوشی ابپاشی زراعت مواصلات تعلیم گیس بجلی صحت کھیل کود تجاوزات اور دیگر درپیش عوامی مسائل پر کھل کر اظہار رائے سے زیادہ تر مسائل موقع پر حل کئے جاتے ہیں۔انھوں نے علماء کرام اساتذہ کرام تاجروں طلباء سماجی فلاحی اداروں سے وابستہ ارکان ڈاکٹروں معاشرے کے ذمہ دار افراد پر زور دیا۔ کہ چند روز بعد ضلع مردان میں پولیو مہم میں بحثیت قوم حصہ لیکر کامیاب کریں۔ تاکہ ائندہ نسل کو پولیو فری وطن دے سکیں۔ انھوں اس موقع پر تمام مجسٹریٹ کو گرانی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے دن رات چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کئے۔ عوام پر زور دیا۔کہ مقرہ نرخوں سے زائد شکایت پر فوری کاروائی ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر