ڈاکٹر ایم امجد پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر ایم امجد پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کو پی ٹی آئی کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن سیف اللہ خان نیازی نے جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد امجد نے چند ماہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی کے ساتھ ان کی غیر مشروط وابستگی کی بنا پر انہیں پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد امجد اپنے وسیع تر تجربہ کی بنیاد پر پارٹی کو منظم اور مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کرداراادا کریں گے۔ اس پر ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی کے چیف آرگنائزر اور دیگر قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کی تنظیم و استحکام اور پارٹی قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ڈاکٹر امجد

مزید : صفحہ آخر