کراچی، خواتین کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والامنیجر گرفتار
کراچی (آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں خواتین کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے نجی بینک کے آپریشنل منیجر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کی اور نجی بینک کے آپریشنل منیجر وقاص کو گرفتار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم وقاص نے کھاتہ دار خواتین کے اکاؤنٹس سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکالی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے خواتین کے جعلی دستخطوں کے ذریعے رقم نکالی تھی، ملزم سے فراڈ کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
منیجر گرفتار