خیبر،پی پی کا لنڈی کوتل بازار میں بجلی میٹر کی تنصیب کیخلاف مظاہرہ

خیبر،پی پی کا لنڈی کوتل بازار میں بجلی میٹر کی تنصیب کیخلاف مظاہرہ

  



خیبر(بیوررپورٹ) لنڈیکوتل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لنڈی کوتل بازار میں بجلی میٹر کی تنصیب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں لنڈی کوتل بازار کے دکانداروں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے 105 کے سابق امیدوار ملکزادہ ندیم آفریدی نے کہا کہ فاٹا انضمام کے وقت قبائلی عوام کیساتھ بہت سے وعدے کئے گئے تھے کہ قبائلی عوام کیلئے سالانہ اربوں روپے دئے جائینگے جس کی وجہ سے قبائلی عوام ملک کے دیگر شہریوں کی طرح زندگی بسر کرینگے،جبکہ قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے ان کے برعکس نکلے الٹا قبائلی عوام پر ٹیکسسز لاگو کئے گئے جبکہ گزشتہ دہائی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان علاقوں کا کافی نقصان ہو چکا ہے قبائلی عوام کو صحت، تعلیم، روزگار اور انفراسٹرکچر کی ضرورت ہیں جبکہ یہاں خواتین کے حوالات بنائے جا رہے ہیں جو قابل افسوس ہیں ملکزادہ ندیم آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹوں کیلئے نجلی آتی ہیں جب وہ احتجاج کر تے ہیں تو ٹیسکو والوں کہتے ہیں کہ بجلی نہیں ہیں جب بجلی نہیں ہیں تو پھر میٹر کیوں لگا تے ہیں انہوں نے کہا کہ کسہ صورت میٹر کی تنصیب کیلئے تیا ر نہیں مظاہرین نے بجلی میٹر نامنظور کے نعرے لگائے اور لنڈی کوتل پریس کلب تک واک بھی کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر