نورنگ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

  نورنگ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) نورنگ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا‘ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نورنگ وحید نور خان کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرکی خیل نالی چک میں ایک کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم خیال زمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاپولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر