پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کو سرمایہ کاروں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کار ادارہ بنائینگے: اسلم اقبال

پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کو سرمایہ کاروں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کار ...

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جسے نبھائیں گے،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کومنافع کمانے کی بجائے سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کا ادارہ بنائیں گے،ادارے کی تنظیم نو کرکے تربیت کی فراہمی کے ذریعے افسروں واہلکاروں کی استعداد کار بڑھائی جائے گی،ادارے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کی کارکردگی بہتر بنا کر بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بورڈکے 107ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹس پالیسی 2020، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی تنظیم نو کے پلان اور ڈی جی خان میں 50ایکڑ رقبے پر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تونسہ شریف میں مقامی دستکاری کے فروغ کیلئے دو ایکڑ رقبے پر آرٹیشن ویلج کے قیام کی تجویزپر بھی غورکیا گیا۔ پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی نئی پالیسی کے تحت غیر آباد پلاٹ فروخت کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی لاہور سیالکوٹ موٹروے پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے منصوبے پر کام کی رفتارکو مزید تیز کیا جائے۔

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر