پولیس مقابلے میں اشتہاری خاتون سمیت ہلاک، 1اہلکار زخمی

پولیس مقابلے میں اشتہاری خاتون سمیت ہلاک، 1اہلکار زخمی

  



سرائے نورنگ(نما ئندہ پاکستان)تھانہ غزنی خیل کی حدودجابوخیل میں پولیس مقابلے دوران بدنام زمانہ اشتہاری سمیت پولیس پر فائرنگ کرنے والی خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیاپولیس ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ اشتہاری گلفرازجو20 14سے قتل اقدام قتل اورپولیس پرحملوں سمیت سات مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے گذشتہ روزپولیس کواطلاع ملی کہ گلفراز۔محمدزمان۔سمیع اللہ۔ظاہرشاہ اورولیدپسران گلفرازسکنہ جابوخیل۔کلیم اللہ۔احسان اللہ۔اقبال۔شفیع اللہ۔منیرشاہ۔سکنہ گورکہ دلاسہ شاہ جوپولیس قتل اقدام قتل سمیت پولیس پرحملوں اورسنگین مقدمات میں مطلوب تھے اپنے ٹھکانے میں موجوددہیں جس پرپولیس کی نفری بمعہ ایف آرپی پی ڈی ایس پی کی قیادت پرچھاپے کے لئے وہاں پہنچی تو وہاں بہ مسلح تھی توملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اس دوران ایک جوان خاتون بسمیہ نے بھی پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشاہ محمودشدیدزخمی ہوگیا پولیس نے اپنی حفاظت کے لئے فائرنگ شروع کی جو تیس چالیس منٹ تک جاری رہا جب فائرنگ بند ہوئی تواشتہاری گلفرازاوربسمیہ بی بی قتل شدہ پڑی تھی گلفرازاوربسمیہ بی بی کی قبضے سے دوعددکلاشنکوف ودیگراسلحہ پڑی ہوئی تھی جومقابلے کے دوران بدنام زمانہ اشتہاری گلفراز بہن سمیت جاں بحق ہوگیاجبکہ فائرنگ پولیس اہلکار شاہ محمودبھی زخمی ہوگیا

مزید : پشاورصفحہ آخر