افغان فضائی حملوں، سرچ آپریشن میں شدت، طالبان ٹھکانوں پر بمباری، 17ہلاک

افغان فضائی حملوں، سرچ آپریشن میں شدت، طالبان ٹھکانوں پر بمباری، 17ہلاک

  



کابل(آن لائن) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 17 طالبان جنگجو مارے گئے جب کہ 7 زخمی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن میں 17 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ اور گولا بارود بھی ملا ہے۔ملٹری آپریشن چیف جنرل حْکم خان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ ہلمند کے ضلع مارجہ میں افغان فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔جنرل حکم خان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضلع میں طالبان جنگجو گزشتہ 4 برس سے قابض تھے تاہم اب یہ علاقہ واگزار کرالیا گیا ہے۔ افغان فوج کی اس ضلع سے پیوستہ طالبان کے دیگر ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔فوجی آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے ضلع مارجہ میں افغان فوج کی کارروائی اور جنگجوؤں کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

فضائی حملے،ہلمند

مزید : صفحہ آخر