30 سال پرانے اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا،شفقت محمود

30 سال پرانے اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا،شفقت محمود

  



اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تیس سال پرانے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا ہے،ہر کسی کو انفرادی طور پر ملک کی ثقافت کو سوچنا پڑے گا،آرٹ کے طلبہ نئی تخلیق کے بارے میں سوچیں۔ گزشتہ روزانٹرنیشنل آرٹ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ ہماری ثقافت، آرٹ ہماری پہچان ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیس سال پرانے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا ہے،آج کے دور میں تو زبان میں بھی تبدیلی آگئی ہے،ہر کسی کو انفرادی طور پر ملک کی ثقافت کو سوچنا پڑے گا،آرٹ کے طلبہ کو ایک نئی تخلیق کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے،ہمیں مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا ہو گا۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر