وفاقی وزیر توانائی سے سٹی بینک کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر توانائی سے سٹی بینک کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و چیئرمین انرجی ٹاسک فورس ندیم بابر سے سٹی بینک کے وفد نے بدھ کو ملاقات کی۔ وفد نے یہ ملاقات جم سکاٹ، ہیڈ برائے وسطی اور مشرقی یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ، مسٹر امین گیڈیرا، کارپوریٹ اور عوامی شعبے کی ڈائریکٹر اور ہیڈ مسز انگا ٹھاڈجانہ، سیلز کارپوریٹ اینڈ پبلک سیکٹر سلوسشنز کی سربراہی میں کی۔وفد نے وفاقی وزیر کو سٹی بینک کے پاکستان میں موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ جنوبی ایشین خطے میں سٹی بینک کے مختلف آپریشن سے آگاہ کیا۔ وفد نے پاکستان کی معاشی، ماحولیاتی اور معاشرتی و سماجی ذمہ دارنہ کاروبار اور ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔وفاقی وزیر نے سٹی بینک کے وفد کا خیرمقدم کیا اور سٹی بینک کے کاروباری منصوبوں کو سراہا۔وفاقی وزیر نے وفد کو موجودہ حکومت کی معاشی اور توانائی کے شعبوں میں نئی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اور اس میں حال ہی میں ہونیوالی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ وزیر نے پاکستان کے انرجی مکس اور اس کے بارے میں ایک مختصر جائزہ بتایا موجودہ حکومت مجموعی طور پر توانائی مکس میں قابل تجدید ذرائع کی شراکت میں تنوع پیدا کرنے اور ان میں اضافے کا منصوبہ بنایاہے۔ وزیر نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مجوزہ شعبوں میں اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ سٹی بینک اور پاکستان کی کاروباری دوستی سے باہمی فائدہ ہو گا۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -