روزنامہ پاکستان سرکولیشن کے سینئر اہلکار رانا پرویزموٹر سائیکل سے گر کر زخمی

روزنامہ پاکستان سرکولیشن کے سینئر اہلکار رانا پرویزموٹر سائیکل سے گر کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)روزنامہ پاکستان سرکولیشن کے سینئر اہلکار رانامحمد پرویز 3 بجے صبح ڈیوٹی سے واپس گھر جا تے ہوئے ڈاکوؤں کے گھیرنے پر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے،موٹر سائیکل تباہ،ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر اہلکاررانا پرویز پیر کی صبح رات کی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنی موٹر سائیکل LEV.1427پر دفتر جیل روڑ سے فیروز پور روڑ سے گھر والٹن روڑ جا رہے تھے،شاہ جمال تھانہ اچھرہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ڈاکوؤں نے پرویز کے آگے موٹر سائیکل لگا کر روکنے کی کوشش کی اور موزر دکھایا جس سے پرویز موٹر سائیکل کا کنٹرول نہ رکھ سکا،موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،پرویز بھی موٹر سائیکل کے ساتھ ہی گرتا چلا گیا،جسم کے مختلف حصوں میں شدید چوٹیں آئیں،پرویز کو جنرل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،موٹر سائیکل بھی حادثے میں ناکارہ ہو گئی ہے۔
رانا محمدپرویز

مزید :

صفحہ آخر -