پرویزالٰہی، سالک حسین سے جاپانی بزنس مین ہیروشی کیو کی وفد کے ہمراہ ملاقات

پرویزالٰہی، سالک حسین سے جاپانی بزنس مین ہیروشی کیو کی وفد کے ہمراہ ...

  



لاہور(آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے ہیروشی کیو کی زیر قیادت جاپانی بزنس مین کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سعد گھمن، ایاز ملک اور محمد حیدر سعید بھی موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے پرانے دوستانہ تعلقات ہیں، خصوصاً ٹیکسٹائل، الیکٹرانک اور آٹو انڈسٹری میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت مزید فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں جاپانی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں بھی انہوں نے پاکستان میں بے بی ملک پاؤڈر لانے اور جنوبی پنجاب سے آم جاپان ایکسپورٹ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ ہیروشی کیو نے کہا کہ پاکستان تجارت کے فروغ کے حوالے سے اچھا ملک ہے، ہماری کمپنی لاہور اور اسلام آباد میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور چار سو سے زائد فوڈ آئٹم متعارف کرانا چاہتی ہے جس میں سی فوڈ کے ساتھ ساتھ سیزن فروٹ بھی شامل ہیں۔

پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر