عوام کو سستے داموں چینی کی دستیابی یقینی بنائی جائے،عبدالرزاق داؤد

عوام کو سستے داموں چینی کی دستیابی یقینی بنائی جائے،عبدالرزاق داؤد

  



اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت گزشتہ روز شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور کسان بورڈ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں گنے اور چینی کی موجودہ صورتحال اور ملک میں چینی کے ذخائر کے علاوہ چینی کی قیمت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،اس موقع پرمشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ عوام کو مناسب داموں چینی کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور فراہمی کے دوران مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ملک میں چینی کے وافر ذخائر سے قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے،ان کا مزید کہا کہ کسانوں کو مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے،اجلاس میں شوگر مل سے لیکر ریٹیل تک کے تمام مرحلوں میں چینی کی قیمتوں اور شوگر ملز مالکان کی شرح منافع پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا اجلاس میں چین سے خام چینی پراسس کر کے برآمد کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ بھی گیا،چین اور افغانستان برآمد کی گئی چینی کی مقدار کا بھی جائزہ لیا گیا، آئندہ اجلاس میں نئی شوگر پالیسی میں اصلاحات کے لئے سفارشات بھی طلب کر لی گئیں۔

رزاق داؤد

مزید : صفحہ آخر