افغان خفیہ ایجنسی بد اخلاقی سکینڈل بے نقاب کرنیوالے 2افراد کو فوری رہا کر ے: امریکی سفیر

افغان خفیہ ایجنسی بد اخلاقی سکینڈل بے نقاب کرنیوالے 2افراد کو فوری رہا کر ے: ...

  



کابل(این این آئی)افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہاتھوں دو افغان سماجی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سماجی کارکنوں موسیٰ محمدی اور احسان اللہ نے صوبہ لوگر کے 6 اسکولوں میں 550 بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ بداخلاقی کو بے نقاب کیا تھا جس کے بعد افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے انہیں تحویل میں لے لیا۔افغان صدر نے این ڈی ایس کو ہدایت کی کہ کارکنوں کو وزارت داخلہ کے حوالے کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی حفاظت سیکیورٹی ایجنسیوں کا اہم فرض ہے۔معاملے پر این ڈی ایس نے پہلے خاموشی اختیار کی بعد میں کہا کہ کارکنوں کو حفاظت کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔این ڈی ایس کے اس اقدام کی جرمن سفیر، سابق افغان صدر حامد کرزئی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں مذمت کرچکی ہیں۔

امریکی سفیر

مزید : صفحہ آخر