محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کا امکان،بھاگ دوڑ شروع

محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کا امکان،بھاگ دوڑ شروع

  



لا ہور (کرائم رپورٹر) نئے آئی جی پولیس پنجاب کی تعیناتی کے بعد پنجاب بھر میں محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کا امکان ہے۔ تبدیل ہو نیوالوں میں پہلے مرحلے پر آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈویژنل ایس پیز کو تبدیل کیا جا ئے گا۔ کھڈے لائن لگے افسران نے من پسند جگہوں پر تعیناتی کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔لاہور میں ہولڈ حاصل کر نے کے لیے گجر گروپ ایک بار پھر اپنی قسمت آزمائی کر ے گا۔ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب جاتے جاتے خفیہ اداروں کی رپورٹس پرایس ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران کوصوبہ بدرکرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا۔ آخری خطاب میں انکا کہنا تھا کہ حکومت نے افسران کوپنجاب پولیس سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تبادلے امکان

مزید : صفحہ آخر