ٹانک،پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والوں میں چیک تقسیم
ٹانک (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات محمد یوسف خان نے پولیو مہم کے دوران خدمات سرانجام دینے والے 16یونین کونسلوں کے ویلج سیکریٹریز میں چیک تقسیم کردئیے چیک تقسیم کرنے کی تقریب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس ٹانک میں منعقد ہوئی اس موقع پر ایس ڈی او نوید خان سمیت پولیو میں خدمات سرانجام دینے والے ویلج اینڈ نیبر ہڈ سیکریٹریز بھی موجود تھے پولیو چیک تقسیم کرنے کے موقع پرویلج سیکرٹریز کا کہناتھاکہ نوتعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات محمد یوسف خان کی تعیناتی کے فوری بعد انہوں نے سیکریٹریز میں پولیو مہم کے دوران اپنی خدمات سرانجام دینے والے ویلج ونیبر ہڈ سیکرٹریز میں انکے معاوضہ چیک تقسیم کئے جوکہ ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے انکی حوصلہ افزائی ہوگی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ٹانک محمد یوسف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیکرٹریز اپنی پیشہ ورانہ خدمات نہایت احسن طریقے سے سرانجام دہی کو یقینی بنائیں ملک کے دیگر حصوں کی طرح ٹانک کو بھی پولیو فری زون بنانے کے لئے ویلج سطح پر سیکرٹریز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری تمام منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا سرکاری خدمات انجام دہی میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائے گی غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔