مہمند،نئے پولیس ڈی آئی جی کا مہمند پولیس سٹیشن کا دورہ

    مہمند،نئے پولیس ڈی آئی جی کا مہمند پولیس سٹیشن کا دورہ

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، نئے پولیس DIG مردان کا پہلا دورہ مہمند۔ دورے کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری، پھول چھڑائے اور سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی نے پولیس سٹیشن اپر مہمند کا معائنہ بھی کیا اور پولیس حکام کو عوام کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کے تعینات ہونے کے بعد ضلع مہمند کا پہلا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی نے غلنئی ہیڈ کوارٹر غلنئی میں یاد گار شہداء پر پھول چھڑائے اور سلامی پیش کی۔ دورے کے موقع پر ڈی آئی جی نے اپر مہمند پولیس سٹیشن کا معائنہ کیا اور پولیس کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی پولیس حکام ڈی پی او مہمند عبدالرشید خان، ایس ڈی پی او لیاقت، ڈی ایس پی جان محمد، ایس ایچ او سردار حسین و دیگر نے مہمان آفیسر کو ضلع مہمند کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی مردان نے پولیس حکام پر زور دیا کہ قبائلی عوام سے مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے۔ بعد میں ڈی آئی جی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام اور انتظامیہ کے دورے حکام سے بھی ملاقات کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر