حج و عمرہ زائرین کی خدمت کاکام کرنے والے افراد تقویٗ اختیار کر یں: امام و خطیب مسجد نبویؐ

حج و عمرہ زائرین کی خدمت کاکام کرنے والے افراد تقویٗ اختیار کر یں: امام و ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) امام و خطیب مسجد نبوی فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ البعیجان نے کہا ہے کہ حج وعمرہ زائرین کی خدمت کا کام کرنے والے افراد تقویٰ اختیار کریں اور سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جو آسانیاں پیدا کی گئی ہیں ان سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں وہ خدام الحرمین کے چیف ایگزیکٹو حافظ شفیق کاشف فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا سکندر اعظم خان نائب صدر بلال وحید شیخ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے مسجد نبوی الشریف میں ان سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت علماء و مشائخ اور عوام اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام تر ذرائع و وسائل بروئے کار لا رہے ہیں حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ گزشتہ سال بھی پاکستانی زائرین کی تعداد سب سے زیادہ تھی اور اس سال بھی ابھی تک پاکستان ہی پہلے نمبر ہے لہٰذا حج وعمرہ کی خدمات کے حوالے پاکستانی زائرین کے مسائل کو حل کیا جائے،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا سکندر اعظم خان نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی بد حالی کے خاتمے کے لئے امام مسجد نبوی سے دعاؤں کی درخواست کی اور ان کو پاکستان کے دورے کے دعوت بھی دی۔

حافظ شفیق کاشف

مزید : صفحہ آخر