پاکستان کا بیانیہ امن، ہمیں ملکر غربت اور جہالت کیخلاف لڑنا ہے: عارف علوی

پاکستان کا بیانیہ امن، ہمیں ملکر غربت اور جہالت کیخلاف لڑنا ہے: عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کا بیانیہ، امن کا بیانیہ ہے،ہمیں مل کر غربت اور جہالت سے لڑنا ہوگا، اب ہمیں باہمی تجارت پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی، باہمی سیاحت کا فروغ بھی ہماری پالیسی کا حصہ ہونا چاہیے، اقوام کوآگے بڑھنے کیلئے ماضی سے سبق سیکھناہوگا،افریقہ کیساتھ سفارتی عملے کی تعدادمیں بھی اضافہ ہوا، دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں۔بدھ کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افریقی ممالک کے سفیروں کی دوروزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے افریقی ممالک کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،موجودہ حکومت آنے کے بعدافریقہ کیساتھ تعلقات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ افریقہ کیساتھ سفارتی عملے کی تعدادمیں بھی اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے افریقہ ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات رہے لیکن اب ہمیں مستقبل کی جانب دیکھنا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ افریقہ میں امن قائم کرنے میں پاکستان کااہم کرداررہاہے۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اور افریقہ میں کئی مماثلت ہیں،پاکستان سے تاریکی کے بادل چھٹ رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ سیکورٹی اور امن و امان میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان دنیا میں ایک نئی حیثیت سے دنیا کے سامنے ابھر کر سامنے آ ریا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کا بیانیہ، امن کا بیانیہ ہے،ہمیں مل کر غربت اور جہالت سے لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمیں باہمی تجارت پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔ عارف علوی نے کہاکہ باہمی سیاحت کا فروغ بھی ہماری پالیسی کا حصہ ہونا چاہیے، پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوں جوں پاکستان کی معیشت پھیل رہی ہیمواقع پیداہورہے ہیں،دنیاکیلئے پاکستان ایک اہم ریاست کے طورپرابھرکرسامنے آرہاہے۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے،پاکستان کی طرح افریقہ کوبھی منی لانڈرنگ جیسے مسائل کاسامنارہا ہے۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اورافریقہ کے مسائل ایک جیسے ہیں،پاکستان اورافریقہ ابھرتے ہوئے خطوں کیطورپرسامنے آرہے ہیں۔صدرمملکت نے کہاکہ افریقہ میں آبادی سے متعلق اچھی کانفرنسز کاانعقاد ہوا۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -