شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ورکشاپ کا انعقاد

    شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ورکشاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دیر بالا(نمائندہ پاکستان)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام خود احتسابی کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام ہوا تھا۔ورکشاپ میں فیکلٹی ممبران اور تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت تھی۔کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈپٹی ڈایریکٹر ابرار حسین نے خود احتسابی کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی سوالات جوابات کے سیشن ہوئے اور ممبران کو خود احتسابی کے قواعد وضوابط پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کا بنیادی مقصد طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے اس مقصد کیلئے اساتذہ کے استعداد کار بڑھانے اوخود احتسابی کے عمل کو تقویت دے رہے ہیں۔