علیم خان کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پرقبضہ، چیئرمین سی ڈی اے آج طلب

علیم خان کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پرقبضہ، چیئرمین سی ڈی اے آج طلب

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے اراضی پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبضہ معاملہ پر چیئرمین سی ڈی اے کو آج بروزبدھ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ چیئرمین سی ڈی اے بتائیں کہ کیوں نہ سی ڈی اے کے ذمہ داران کے خلاف کریمنل کیس درج کرایا جائے۔ بدھ کو سی ڈی اے اراضی پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبضے معاملہ پر کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔ دور ان سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ سی ڈی اے حکام پر برہم ہوگئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں آج بروزبدھ طلب کرلیا۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، یہاں ہو کیا رہا ہے؟ کیا یہ قانون کی حکمرانی ہے؟ سی ڈی اے کی زمین پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے روڈ کیسے نکالی گئی؟ ڈائریکٹر لینڈ نے عدالت کو بتایا کہ یہ سی ڈی اے بورڈ کا 9 مئی 2018 کا فیصلہ تھا، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو معلوم ہے اس زمین کی کیا قیمت ہے؟ سی ڈی اے بااثر افراد کو فائدہ پہنچا رہا ہے،سی ڈی اے کی اراضی پرائیویٹ منافع بخش ادارے کو کیوں دی گئی؟ ڈائریکٹر لینڈ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکیں۔

طلبی

مزید : صفحہ آخر