انجمن اتحاد دکانداران ہشتنگری کے عہدیداروں کا احتجاجی مظاہرہ

          انجمن اتحاد دکانداران ہشتنگری کے عہدیداروں کا احتجاجی مظاہرہ

  



 پشاور (سٹی رپورٹر)انجمن اتحاد دکانداران ہشتنگری کے عہدیداران نے دکانوں کے مستقلی کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز او ر بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے۔مظاہرے  قیادت انجمن اتحاد کے سنیئر نائب صدر ظفراللہ،صدر فضل واحد اور دیگر عہدیاران نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہشتنگری پھاٹک دلہ زاک روڈ کی پر موجود دکا نوں کی لیز ریلوے حکام سے 1973سے 2015تک تھی  جسکے بعد ہمیں توسیع نہین دی گئی تاہم بعدازاں عدالتوں سے رجوع کیا اور عدالت نے بھی کیسکارک کر دیا اور دکانیں پچھلے تین ماہ سے سیل ہے  اور دکانداروں کو اپنے سامان تک بھی رسائی نہیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کی کوششوں سے ریلوے حکام لاہور نے دکانوں کے لیز دینے کا اڑڈر جاری کیا مگر بعد میں لاہور ہیڈکورٹر کے آرڈر پر عمل درآمد کے بجائے اسے ریلوے منسٹری ریفر کیا گیا جو دکانداروں کیساتھ نہ انصافی ہے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانوں کی لیز دی جائے تاکہ ہم اپنا کاروبار جاری رکھ سکے جبکہ ریلوے حکام کیساتھ پہلے بھی تعاون کیا تھا اور مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔واضح رہے کہ سیل کیے ہوئے دکانوں کی تعداد 548ہے جو تین ماہ سے بند پڑے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر