صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ز ایسوسی ایشن کے نو ...

  



لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے نو منتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔صوبائی وزیر نے ایمرا کے صدر آصف بٹ،سیکرٹری سلیم شیخ اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نو منتخب باڈی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صحافی برادری نے نو منتخب قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ پورا اتریں گے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

میاں اسلم مبارکباد

مزید : صفحہ آخر