سابقہ حکومتوں کی کرپشن نے ملکی سا لمیت کو داؤ پر لگا دیا تھا، فیاض چوہان

سابقہ حکومتوں کی کرپشن نے ملکی سا لمیت کو داؤ پر لگا دیا تھا، فیاض چوہان

  



لاہور (آن لائن) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن نے ملکی سا لمیت تک کو داؤ پر لگا دیا تھا، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کی بدولت ایک سال کے عرصے میں نہ صرف 119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی گئی بلکہ ساڑھے اکیس ارب روپے کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے خاتمے اور دس ارب ڈالر کی عالمی اداروں کو ادائیگی ممکن ہو سکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں " ہفتہ انسداد بدعنوانی" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی پرفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل, سٹوڈنٹس کونسل کی صدر میمونہ اکرم, فیکلٹی ممبران, اساتذہ اور اطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس سسٹم پر سختی سے عمل درآمد کر کے ہی ہم ملک سے کرپشن کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑ کر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ا انہو ں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس سسٹم کے اس کی روح کے مطابق نفاذ سے کرپشن اور اس منسلک مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ عام شہریوں میں کرپشن کے بارے میں شعوری بیداری کے لیئے معاشرے کے پڑھے لکھے طبقات بالخصوص طلبہ کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ آخر