کراچی شپ یارڈ میں تیار کر دیا، جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ 4لانچ کر دیا گیا

کراچی شپ یارڈ میں تیار کر دیا، جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ 4لانچ کر دیا گیا

  



اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پرکراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایم ڈی شپ یارڈ رئیر ایڈمرل اطہرسلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے ملکی سطح پر خودانحصاری کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہاکراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت دفاعی پیداوار ملکی معاشی ترقی کے لئے نئے شپ یارڈز کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ ترجمان کے مطابق مقامی طور پر پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والا جہاز میزائل کرافٹ ہے جو ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہو گا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کراچی شپ یارڈ میں مقامی طور پر پاک بحریہ کیلئے جہاز کی تیاری خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

فاسٹ اٹیک کرافٹ

مزید : صفحہ آخر