پشاور، گاڑی سے غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد، دو ملزم گرفتار

پشاور، گاڑی سے غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد، دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(این این آئی) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کارروائی کے دوران گاڑی سے بڑی مقدار غیر ملکی کرنسی، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف حکام کے مطابق کوہاٹ روڈ پر ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 12 لاکھ 70 ہزار سعودی ریال، 42 ہزار 300 درہم اور 33 ہزار 300 امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ گاڑی سے دو نائن ایم ایم پستول اور 230 گرام مختلف نشہ آور اشیاء بھی قبضے میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق غیر ملکی کرنسی پشاور سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی و انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کرنسی برآمد