ملک بھر میں مہنگائی، بے روزگاری سے معاشرے کا ہر طبقہ پریشانی کا شکار

    ملک بھر میں مہنگائی، بے روزگاری سے معاشرے کا ہر طبقہ پریشانی کا شکار

  



بنوں (بیورورپورٹ) ملک بھر میں مہنگائی،بے روز گاری اور بدامنی سے معاشرے کا طبقہ پریشانی کا شکار ہے کیونکہ یہ حکومت جعلی و سلیکٹیڈ ہے جو پارلیمنٹ خود نہیں چلارہی ہے اور آج تک عوام کو مہنگائی و پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ ان کے خلاف قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن کا احتجاجی تحریک فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگیا ہے۔جو ضروررنگ لائیگا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ریاض سعود ی عرب کے جنرل سیکرٹری الحاج ممتاز خان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ملک کو درست سمت چلانے کا دعویٰ کرنیوالوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عملی طور پر تبدیلی سرکار کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کریگی اور جلد اس حکومت کی کشتی ڈوب جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا اس سلسلہ میں پوری دنیا کے مسلمان غمزدہ ہیں اور ان کے دل زخمی ہیں۔ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا حالیہ واقعہ مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے جو ناقابل معافی جرم ہے کیونکہ مسلمان قرآن پاک اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کیخلاف سازش اور بے حرمتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور یہ عقیدہ کا مسئلہ ہے لہذا ناروے سے ہر قسم کی تعلقات کے فوری خاتمہ کا اعلان کیا جائے اور واقعہ میں لوث عناصر کو قرار واقعی سزادی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر