نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے،حسین نواز

نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے،حسین نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ نوازشریف لندن میں علاج کی غرض سے 19 نومبر سے موجود ہیں اوراس دوران وہ 3 بار طبی معائنے کے لیے گھرسے باہر نکلے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج کا دن بھی گھر پر گزاریں گے جہاں ان کے 2 تھراپی سیشن ہوں گے، اس کے علاوہ انہیں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی دی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین جمعرات کو ہوگا جس کے بعد ڈاکٹرز علاج سے متعلق لائحہ عمل طے کریں گے۔سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ نوازشریف کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، والد کو متعدد بار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں متعدد بار اسپتال جانا پڑے گا، بون میرو کی تشخیص کا معاملہ حساس ہے لہذا قوم ان کی صحت یابی سے متعلق دعا کرے۔
حسین نواز

مزید :

صفحہ اول -