قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آج نئے چیئرمین کا انتخاب کریگی

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آج نئے چیئرمین کا انتخاب کریگی

  



اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آج بروزجمعرات کواپنے نئے چیئرمین کا انتخاب کرے گی۔ انتخابی عمل کی نگرانی سیکریٹری قومی اسمبلی کریں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قائد حزب اخلاف شہبازشریف کے بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی استعفے کے بعد نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پی اے سی کے نئے چیئرمین کیلئے مسلم لیگ (ن)کی طرف سے پی اے سی کے رکن رانا تنویر حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔

پی اے سی

مزید : صفحہ اول