افغان امن مذاکرات، ملا عبد الغنی برادرز ایران پہنچ گئے، جو اد ظریف سے ملاقات

افغان امن مذاکرات، ملا عبد الغنی برادرز ایران پہنچ گئے، جو اد ظریف سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ طالبان کا وفد افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کے اختتام کیلئے اقدامات پر بحث کیلئے ایران پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انٹرا افغان مذاکرات پر تہران کی سہولت کاری کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات گزشتہ روز ہوئی تھی۔واضح رہے کہ طالبان اور ایرانی حکام کے درمیان یہ ملاقات پہلی مرتبہ نہیں تاہم ان کے درمیان رابطے بہت کم ہوتے ہیں۔
افغان وفد ایران میں

مزید :

صفحہ اول -