انتخابی عذر داریاں جلد نمٹانے کیلئے پارلیمنٹ کی معاونت ضروری

انتخابی عذر داریاں جلد نمٹانے کیلئے پارلیمنٹ کی معاونت ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے تیسرے سٹریٹجک پلان 2019۔ 2023 کوجاری کر دیا۔سٹریٹجک پلان کی لانچنگ تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی اور ممبر کے مسز ارشاد قیصر نے شرکت کی۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے سٹریٹجک پلان پر عمل کیا۔ انہوں نے کہاکہ بہت سارے دارے سٹریٹجک پلان ترتیب نہیں دے پاتے،سٹریٹجک پلان پر عمل درآمد کر کے الیکشن کو آزادانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی عذرداریوں کو جلد نمٹانے کیلئے پارلیمان کی معاونت انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی اور دیگر اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ الیکشن کمیشن کی مدد کرے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پارلیمان نے انتظامی اور مالی خود مختاری دی گئی، تاہم اس میں مزید معاونت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی معاونت کیلئے یو این ڈی پی اور ڈی ایف آئی ڈی کا شکر گزار ہوں۔
چیف الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ اول -