بلد یاتی نمائندوں کے حقوق کیساتھ کھڑے ہیں ، پیپلز پارٹی آئین و قانون کی حکمرانی چاہتی ہے: بلاول

بلد یاتی نمائندوں کے حقوق کیساتھ کھڑے ہیں ، پیپلز پارٹی آئین و قانون کی ...

  



اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بار کونسل کے ممبرز احسن بھون اور عابد ساقی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتی ہے اور انسانی حقوق، آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے بار کونسلز اپنا کردار اداکریں کیونکہ آئین و قانونکی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ، پارلیمنٹ، افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر فرائض سرانجام دیں۔ بلاول نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشنز جمہوری و آئینی بالادستی کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔

بلاول

لاہور (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی نمائندگان کے حقوق کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک میں جمہوریت ہی شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سابق لارڈ میئر بلدیہ عظمی لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی قیادت میں پنجاب بھر کے سابق بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں عقیل ہاشمی، رانا احمد عتیق سمیت مختلف بلدیاتی نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر سابق لارڈ میئر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مئی کو بلدیاتی نمائندگان کے حقوق پر شب خون مارا اور بلدیاتی اداروں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ سابق لارڈ میئر نے اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے۔

بلاول

مزید : صفحہ اول