پاکستان بار کونسل کاآ ج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل کاآ ج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل نے آج 28نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستا ن بار کونسل سید امجد شاہ او ر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی شیر محمد خان نے مشترکہ بیان میں آرمی چیف کی غیرآئینی توسیع کیلئے حکومتی چالبازیوں اور مشرف کیس کے متعلق فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاپاکستان بار کونسل آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے عدلیہ کیساتھ ہے،انہو ں نے مزیدکہا وکلاآج بار رومز میں احتجاجی اجلاس منعقد کریں گے جن میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائینگی۔

پاکستا ن بار کونسل

مزید : صفحہ اول